کشتواڑ /عاصف بٹ /ضلع کشتواڑ میں منگل کی صبح ایک اُستاد نے 12 بور رائفل سے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اُستاد ماجد مظفر نجار نے شکتی نگر میں اپنے گھر پر رائفل سے خود کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ رائفل ضبط کر لی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔