نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہیں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہے ، بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں لگا رکھی ہے ۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ " بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں بھی کٹوتی۔ نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی سرکار کے لئے صرف 3-4 صنعتکار دوست ہی بھگوان"۔