سری نگر//پولیس نے کریری بارہ مولہ میں لشکر طیبہ جنگجوئوں کے دومعاونین کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا جو نوجوانوں کو جنگجویت کاراستہ اختیار کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔پولیس بیان کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران لشکرسے وابستہ دوبالائے زمین ورکروں کوگرفتار کیاگیا۔بیان میں کہا گیاہے کہ11اپریل کوپولیس تھانہ کریری کومصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بشیراحمد بٹ ولدمرحوم غلام محمدبٹ اوروسیم احمدمیرولدعبدالغنی میرنوجوانوں کو جنگجویت کاراستہ اپنانے کیلئے اُکسارہے ہیں اورنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیںتاکہ کریری میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو فروغ دیاجاسکے۔پولیس بیان کے مطابق کریری علاقہ میں جنگجو سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے مذکورہ نوجوان کچھ دستی بم اور دیگراسلحہ وگولہ بارود حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران دونوں کو گرفتار کیاگیااوران کے قبضے سے چینی ساخت کے دوبم اور اے کے 47رائفل ک بیس رائونڈ برآمد ہوئے ۔دونوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا