عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی کشمیر کے بیشتر علاقومیں پیر کے روز موسم نے اچانک کروٹ بدلی اورکئی علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔شدید بارشوں سے شہر سرینگر کا خانیار علاقے زیر آب آگئے۔ پیر بعد دوپہر وادی کے متعدد علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگیا اور اسکے ساتھ گرج چمک کیساتھ بارشیں شروع ہوئیں اورکچھ دیر کے بعدمتعددحصوں میںژالہ باری بھی ہوئی۔کولگام کے بوچرو علاقے میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے میوہ باغات کو بھاری نقصان ہوا۔
ژالہ باری کچھ منٹوں تک جاری رہی ، جس کے نتیجے میں زمین پر کئی انچ اولے جمع ہوئے۔ادھر ترال کے پنگلش،لری بل ،زاری ہاڑ ،ناگہ بل،برن پتھری اوردودھ مرگ کے ساتھ ساتھ صوفی گنڈ ،خانہ گنڈ ،ستورہ،گترو،اور نارستان سمیت دیگر کئی بستیوں میں تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے مزکورہ علاقوں میں میوہ جات بشمول سیب کے باغار کو نقصان پہنچا ۔ صوفی گنڈ میں سڑک کا ایک حفاظتی بنڈ ڈھہ گیا ، جس کے بعد پانی اور ملبہ کچھ مکانوں کے اندر داخل ہوا جبکہ ملبے نے سبزیو ں اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا یا ۔جنوبی کشمیر میں جم کر بارشیں ہوئیں لیکن ترال کے بغیر پہلی بار یہاں ژالہ باری نہیں ہوئی۔ادھر وادی کے کئی حصوں بشمول سری نگر شہر میں دوپہر کے وقت شدید بارش ہوئی۔موسلادھار بارش کی وجہ سے پران شہرکے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بارش کا پانی جمع ہونے سے کچھ علاقے زیرآب آگئے۔حکام نے بتایا کہ سری نگر کے کچھ حصوں میں پانی جمع ہوگیا۔موسلادھار بارش کی وجہ سے پرانے سری نگر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بارش کا پانی جمع ہونے سے کچھ علاقے زیرآب آگئے۔