جموں// کرگل کوریر سروس کے کارڈی نیٹر عامر علی کے مطابق کرگل ضلع کے 514 درماندہ مسافروں کو بھارتی فضائیہ کی دو پروازوں کے ذریعے کرگل پہنچایا گیا۔اُنہوںنے کہاکہ دو پروازوں میں 105 مسافروں کو کرگل سے سرینگر، 62مسافروں کو جموں سے کرگل اور 8مسافروں کو کرگل سے جموں پہنچایا گیا ۔ اس کے علاوہ 298 مسافروں کو ادھمپورسے لیہہ پہنچایا گیا ۔سرینگر کرگل سڑک بند ہونے کے نتیجے میں کئی مسافر جموں اور سرینگر میں درماندہ ہو کر رہ گئے تھے ۔ان مسافسروں نے انہیں یہ سہولیت فراہم کرنے کے لئے قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی اور لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر فیروز احمد خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔سرینگر سے لیہہ کے لئے 7؍ مارچ کو ایک پرواز IL76کا انتظام کیا گیا ہے۔جن مسافروں نے پہلے ہی ٹکٹ بُک کی ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کرگل ہائوس بمنہ میں کرگل کوریر سروس کے لیزان آفیسر سے رابط قائم کریں۔