راجوری //پہلے سے ہی کایا ۔کلپ ایوارڈ کی دوڑ میںشامل ضلع ہسپتال راجوری کے حکام نے اس بات کادعویٰ کیاہے کہ نومبر کے مہینے میں 311بڑے آپریشن کئے گئے ہیں جن میں56آپریشن رات کو بھی کئے گئے ۔ہسپتال انتظامیہ نے کشمیر عظمیٰ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ نومبر کے مہینے میں ریکارڈ آپریشن کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق راشٹریہ بال سواستیا کریا کرم کے تحت مفت میں بھی کئی آپریشن کئے گئے اور اس دوران ایسے آپریشن بھی کئے گئے جو اس سے قبل نہیں کئے گئے ۔انتظامیہ نے مزید بتایاکہ ان آپریشنوںمیںسے 56آپریشن رات کے اوقات میں کئے گئے جس سے اس ہسپتال کو چوبیس گھنٹے طبی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملی ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ راجوری ہسپتال ڈاکٹر محمود بجاڑ نے بتایاکہ نومبرکے مہینے میں 311آپریشن کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ ہسپتال میں مزید سدھار کیلئے کوشاںہیں اور نظام کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیںگے ۔