جموں//ریاستی کانگریس نے گزشتہ روز جموں کے پارٹی ہیڈکوارٹرمیں راجستھان ،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پرپارٹی کی جیت کاجشن منایاگیا۔اس دوران کانگریس ورکروں اورکارکنوں نے پارٹی ہیڈکوارٹرکے باہر مٹھائیاں بانٹیں اور پٹاخے چھوڑنے کے علاوہ کانگریس ورکروں نے بھاجپامخالف نعرے بازی بھی کی ۔ اس دوران سابق وزیراورسینئرکانگریس لیڈررمن بھلہ نے کہاکہ ہم پُرامیدہے کہ آئندہ سال والے انتخابات میں کانگریس جیت درج کرے گی۔انہوں نے کہاکہ آج کے راجستھان،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش کے نتائج سے ظاہرہوتاہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس واپسی کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاکے کھوکھلے نعرے اوردعوے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں کے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے عوامی اُمنگوں کے ساتھ کھلواڑکیا۔اس موقعہ پررمن بھلہ لوگوں سے کہاکہ وہ تقسیم کی سیاست کرنے والی جماعتوں کونظرانداز کریں۔ انہوں نے کہاکہ پنچایتی انتخابات میں بھی کانگریس کے سرپنچ وپنچ اُمیدوار بیشترپنچایتوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ہی واحدجماعت ہے جوریاست کے تینوں خطوں کی یکساں تعمیروترقی یقینی بناسکتی ہے۔