مینڈھر//کانگریس رہنما راہل گاندھی کے جنم دن پر مینڈھر میں پارٹی کارکنان کی طرف سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رکن پروین سرورخان نے کی۔اس موقعہ پر کارکنان نے راہل گاندھی کے تئیں نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ حکومت انہی کی قیادت میں بنے گی کیونکہ ملک کا ہر شہری سیکولر ازم کابول بالاچاہتاہے۔پروین سرور خان نے کہاکہ بھاجپا نے فرقہ پرستی کو فروغ دیا اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے گئے۔اس موقعہ پر حاجی ظہیر خان بلاک صدربالاکوٹ،اللہ داد بلاک صدر مینڈھر،ہمایوں سرور خان ،محمد لیاقت خان بلاک صدرمنکوٹ،حاجی امتیاز خان اور راجہ وسیم خانہ بھی موجو دتھے۔