جموں //کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی تنقید کرتے ہوئے اسے فقط نعرے بازی کرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا مبینہ الزام لگایا ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے یہاں بدھ کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں بی جے پی سے دفعہ 35 اے , 370پر اپنا موقف واضع کرنے کو کہا ۔اجلاس کی صدارت پارٹی کے ایک سرکردہ رہنما وکرم ملہوترہ نے کی،جس میں متعدد مدعے ابھارے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لگاتار دو پارلیمانی انتخابات دفعہ 35-A, اور370 کوہٹانے کی یقین دہانی پر جیت لئے ہیںلیکن بعد میں اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے کُچھ نہیں کیا۔انہوں نے بی جے پی سے آئین کے دفعہ 35-A, 370پراپنا موقف واضع کرنے کو کہا۔انہوں نے بی جے پی سے ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کرنے سے قبل حد بندی پر اپنا موقف واضع کرنے کو کہا۔انہوںنے بی جے ی سے ملک میں تمام اہم مدعوں پر اپنا نظریہ واضع کرنے کو کہا۔وکرم ملہوترہ نے گورنر انتظامیہ اور محکہ بجلی سے خطہ میں بجلی کٹوتی نہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے گورنر سے ریاست خصوصاً خطہ جموںمیں بجلی کی حالت سدھارنے کے لئے مزید اقام کرنے پرزور دیا ،جہاں آجکل شدت کی گرمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر رما کانت کھجوریہ، بی بی گپتا، مدن لعل ملا گار، نذیر احمد، پدمنی لنگہیہ رام پرکاش مگوترہ، گورو چوپڑہ، جے ایل کول، دیپک مہرہ، مندیپ سنگھ ، نریش مینی، وجے شارلہ، راجندر سنگھ ، اشونی ہانڈا، چندر شیکھر ،منو جموال، شوانی شرما ، سوشانت گپتا، اجے مہرہ، اگہرو داس، سوم دت، ویبھو مٹو، ونے شرما ، انیل کوہلی، وجے شرما ، یش پال سنگرال،ببلی و دیگران نے بھی شرکت کی۔