کابل// افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ کا یہ واقعہ اقلیتی کمیونٹی ہزارہ اکثریت والے علاقوں میں ہوا ہے۔ جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ کل مسافر بسوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پْر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ گروپوں کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور گزشتہ ماہ ہی اسکول میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 80 کے قریب طالبات جاں بحق ہوگئیں تھیں۔