سانبہ//ڈپٹی کمشنرسانبہ شیتل نندا نے بلاک پرمنڈل کے پڈال، روزول اورتلیڑکادورہ کرکے لوگوں کے مسائل کی جانکاری دی۔اس دوران ڈی ڈی سی کے ہمراہ ڈی پی اوپرویزنائیک، بی ڈی اومونیکاتھاپا، ایکسن پی ڈبلیوڈی کے ایس نتھیال، ایکسن پی ڈی ڈی اشوک گپتا ، سی ایم اوراجندرسمبیال، سی ای اورام پال ودیگرسیکٹورل آفیسران بھی تھے۔ دورے کے دوران لوگوں نے بجلی اورپانی سپلائی کی قلت کے بارے میں مسائل ڈپٹی کمشنرموصوفہ کوبتایا۔اس موقعہ پر پڈال اوررزول اورتلیہڑکے لوگوں نے نیابت کونڈسے پرمنڈل منتقل کرنے کاپرزورمطالبہ کیا۔اس دوران سڑک رابطوں کی وجہ سے سکولی طلباء کودرپیش پریشانیوں کابھی ذکرکیاگیا۔ڈپٹی کمشنرموصوفہ نے لوگوں کومسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔