راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے ضلع جیل کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں کو دی جارہی سہولیات کا معائینہ کیا ۔اس دوران آفیسر موصوف کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ راجوری ،چیف میڈیکل آفیسر ،ڈپٹی میڈیکل آفیسر ودیگر آفیسران موجود تھے ۔ڈی سی نے جیل کے ہر ایک سیل کا تفصیلی معائینہ کیا اور قیدیوں سے ان کی مشکلات کے باری میں دریافت کیا ۔اس دوران کچھ قیدیوں نے درپیش مسائل کے سلسلہ میں آفیسر موصوف کو جانکاری فراہم کی جن میں بیت الخلا اور انڈور سٹیڈیم بھی شامل ہیں ۔آفیسر موصوف نے خاتون قیدیوں کیساتھ بھی بات چیت کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے قیدیوں کا معائینہ بھی کیا گیا جبکہ ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈی سی کی ہدایت پر جیل میں تعینات 34سٹاف ممبران کا بھی معائینہ کیا گیا۔آفیسر موصوف نے قیدیوں کو ویکسین لگانے کیلئے خصوصی کیمپ منعقد کرنے کا بھی حکم جاری کیا ۔سپر ناٹینڈ نٹ جیل نے انتظامیہ کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری بھی فراہم کی ۔