سرینگر//انتظامیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہنڈلوم مسعودہ اختر کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ یہ تبادلہ انتظامیہ کے مفاد میں عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہنڈلوم کے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر( ٹرینگس) مسعودہ اختر کو تبدیل کرکے فوری طور پر محکمہ سماجی بہبود میں دستیاب اسامی کی جگہ ڈُپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس تعینات کیا گیا۔