جموں//ڈوگرہ صدر سبھا کایہاں پیر کے روز ایگزیکٹو باڈی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس کی قیادت سابقہ وزیر و ڈی ایس ایس کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے کی۔اجلاس میں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے موقعہ پر جاری حکم کی سراہنا کی گئی ،جس کے تحت انہوں نے رام بن اور گول علاقوں کے 160 سے زائد علاقوں کے بچوں کیلئے گرمائی زون کے اوقات جاری کئے ،جس سے یہ بچے گرمی کی تپش سے بچ سکیں گے۔اجلاس میں مشیر کی جانب سے رام بن میں ٹریفک کی پریشانیوں میں راحت دینے کیلئے بھی شکریہ کیا اور کہا کہ اس شاہراہ پرچار گلیار بنانے کے لئے کام سُست رفتاری سے ہورہا ہے۔اجلاس میں مبارک منڈی ہیریٹیج کی سائٹ کو بحال کرنے /تجدید کاری کیلئے اطمینان کا اظہار کیا گیاتاہم آنیوالے مون سون کے دوران کافی نقصان کے خدشہ کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں تمام مصنوعات اور ڈوگرہ آرٹ میوزیم کے تمام اشیا تجدید شدہ آئی ایچ کیو عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،جب تک کہ اس کے لئے مناسب ایکموڈیشن کا انتخاب کیا جائے۔اجلاس میں آثار قدیمہ کا ریکارڈ اور فائلیں پرانے فوری طور سے محکمہ اطلاعات کی عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے خطہ کے سرحدی علاقوں میں طوفان ،آندھی سے ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سماج کے کمزور طبقوں کیلئے 85نشستیں مختص کرنے پر بھی جموں کے ساتھ امتیاز کرنے کا مابینہ الزام لگایا اور کہا کہ جموں میں فقط ایک ہی میڈیکل کالج ہے جس کے لئے EWS کٹیگری کے تحت فقط 30 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وادی کشمیر کیلئے جی ایم سی سرینگر کیلئے 30 نشستیں اور سکمز کیلئے 25نشستیں مختص کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اجلاس میں دیگر متعدد مدعوں پر بھی مباحثہ کیا گیا ،پروفیسر کے این ڈوگرہ، کرنل کرن سنگھ جموال، پریم ساگر گپتا، کرنل ڈاکٹر ویریندر کے ساہی،امانت عمل شاہ،بریگیڈیر ایم ایس جموال، گھمبیر دیو چاڑک، جنک کھجوریہ، شنکر سنگھ ،ڈاکٹر رگھو بیر سنگھ و دیگران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔