ڈوگرہ صدرسبھانے ہندوستانی فضائیہ کے جان باز ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ملک واپسی کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا۔ اس سلسلے میںڈوگرہ صدرسبھاکی ورکنگ کمیٹی کااجلاس منعقد کیاگیاجس کی صدارت گل چین سنگھ چاڑک کررہے تھے۔اس دوران سبھاکے ممبران نے پاکستانی حکام کوابھی نندن کی مختلف ویڈیوزسوشل میڈیاکے ذریعے پھیلانے کی شدیدمذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ویڈیوزکوسوشل میڈیاپرپھیلانااوران کے ساتھ چھیڑچھاڑکرناجنیواکنونشنوں کی خلاف ورزی ہے۔اس دوران ڈوگرہ صدرسبھاکے ممبران نے دومنٹ کی خاموشی اختیارکرکے پلوامہ حملہ کے مہلوک سی آرپی ایف اہلکاروں اورڈی ایس پی امن ٹھاکورکوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ویرناریوں کوبھرپورحمایت کرناہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اورسبھاہرممکن معاونت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔گل چین سنگھ چاڑک نے کہاکہ جموں خطے کے امن کودرہم برہم کرنے والے عناصرکوالگ تھلگ کرنے پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں میں کرفیوکی وجہ سے سیاحت کودھچکالگااوربچوں کی تعلیم متاثرہوئی ۔انہوں نے کہاکہ گوجروں کودودھ لے کرجموں نہ پہنچنے کی وجہ سے بچے دودھ سے محروم رہے ،ڈیلی ویجر ، چھوٹے تاجر ،پورٹرس ،ہاکرس ،پونی والے بھوک مری کاشکارہوئے۔گل چین سنگھ چاڑک نے کہاکہ گورنرانتظامیہ کولداخ کوہل کونسل کادرجہ دینے کے بعداگلاقدم جموں اورسرینگردومقامات پرروٹیشنل بنیادپر سیکرٹریٹ قائم کرناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ صدرسبھاجموں میں آپسی بھائی چارے اوررواداری کوفروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اوراس سال ’’دھیاں ڈوگریں دیاں ‘‘پروگرام کوحالات کی وجہ سے التوامیں رکھاگیاہے جس کی تاریخ کاجلداعلان کیاجائے گا۔اس دوران میٹنگ کے شرکا میں کرنل کرن سنگھ جموال، شیوکمارشرما، پریم ساگرگپتا، کرنل ڈاکٹروریندرا کے ساہی، وی آرسی۔راجندرکمار گپتا، وریندرکمارگپتا، سنتوش مگوترہ، برگیڈیئر ،ایم ایس جموال، جگدیپ سنگھ،قادرحسین، چنکھارسنگھ اوربھارت بھوشن تلوارشامل تھے۔