ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میںکورونا وائرس کے 4 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 3 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پیر کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران چار افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 74 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7515 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کؤؤڈ 19 سے 131 افراد فوت ہوئے ہیں اور 348608 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔