ڈوڈہ //ڈوڈہ کے بھاگواہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فوج کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کے کٹس اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔کویڈ بیماری کے پیش نظر لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوج نے ڈوڈہ ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں دویات تقسیم کرنے کےلئے کیمپوں کا اہتمام کیا ہے اور اسی کڑی کے تحت بھاگواہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ضرورت مندوں میں نہ صرف ادویات بلکہ راشن کے کٹس تقسیم کئے گئے اور اس اقدام سے دور دراز علاقے میں رہائش پزیر مقامی لوگوں کو قدر راحت نصیب ہوئی ۔مقامی لوگوں نے ہندوستانی فوج کی مسلسل کوششوں اور خوراک اور ادویات کی فراہمی میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈوڈہ ضلع کے دیگر حصوں میں بھی خوراک اور ادویات کی تقسیم جاری رکھی جائے گی تاہم لوگوں کو کویڈ کے رہنما خطوط پر عمل کرنا ہو گا ۔