ڈوڈہ //ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے چیئرمین ڈی ایل ایس اے وریندر سنگھ و سیکرٹری مدثر فاروق کی زیرنگرانی ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ میں میں لوک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا جس دوران 140 معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور 47 کا موقع پر ہی نپٹارا کیا گیا۔بنک سے جڑے معاملات میں سے 241100 روپے کی وصولی کی گئی جبکہ 13500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔لوک عدالتوں میں جوڈیشل آفیسر،وکلا، بنک حکام، محکمہ مال کے آفیسران و انشورنس کمپنیوں کے ذمہ داروں و عام لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران کوڈ 19 کے پیش نظر کئے گئے تمام حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔