راجوری // ڈونگی بلاک کی پنچایت سسیال کوٹ کا ایک وفد ڈی سی راجوری سے ملاقی ہوا جس نے اس با ت کی شکایت کی کہ پنچایت کے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے بیشتر افراد کو بی پی ایل زمرے سے باہر کردیاگیاہے جو غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ وفد کے ارکان نے بتایا کہ محکمہ مال اور دیگر ملازمین جو فہرستیں مرتب کرنے کے لئے مامور کئے جاتے ہیں،نے اس سلسلے میں غیر ذمہ داری سے کام لیاہے جس کی وجہ سے ان کو پریشانی کاسامناہے ۔ وفد میں شامل خواتین نے بتایا کہ انہوں نے ڈی سی راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دیکر گاؤں کا جائزہ لیں تاکہ زمینی سطح پر حقائق معلوم ہوسکیں اور غریب عوام کے ساتھ انصاف کیا جاسکے ۔ساتھ ہی خواتین نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے ۔