جموں//ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر یونیورسٹی آف جموں کی جانب سے گزشتہ دس دنوں سے چل رہے سالانہ پروگرام ’ڈسپلے یوور ٹیلنٹ ‘میںمتعدد مقابلوںکااہتمام کیاگیا ۔اس موقعہ پر ڈین سٹو ڈنٹس ویلفیئر پروفیسر پرمیشوری شرما‘ پروفیسر ایس کے پنڈتا‘چیئرمین کیمپس کلچر کمیٹی پروفیسر آرتی بخشی کے علاوہ ڈاکٹر انل گپتا‘ڈاکٹرگریما گپتا ‘ ڈاکٹرونے ٹھسو اور فیکلٹی کے دیگران ارکان موجودتھے ۔اس دوران مقررین نے تھیڑیکل ٹیکنالوجی کے سلسلے میں روشنی ڈالی ۔تھیٹر یکل پروگرا م میں پہلا انعام انٹی گرٹیڈ ٹیم نے حاصل کیا جبکہ دوسری پوزیشن جی سی ڈبلیو اور تیسری پوزیشن جی ڈی سی اکھنورنے حاصل کیا اور اسی طرح جی ڈی سی کٹھوعہ کو سر ٹیفکیٹ ایوارڈ حاصل ہوئے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دسویں روز کے دوران نقل کرنے مقابلہ جاتی پروگرام(ممی کرے) شعبہ جیالوجی سے ہنسجا شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مکیش کمار اورگوربخش سنگھ نے دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کیں جبکہ مانو پروگرا م میں جی ڈی سی ڈوڈہ کی کاجل دیوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اورڈیپارٹمنٹ آف فزیکس سے ریچا شرمانے دوسری پوزیشن اور ڈوڈہ جی ڈی سی سے آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔