ادہم پور //مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادہم پور میں’ دیوکا ‘پل کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ پل کی تعمیر کے سلسلہ میں مقامی لوگوں کی جانب سے ایک لمبے عرصہ سے مانگ کی جارہی تھی جبکہ اس پل کی تعمیر کے بعد ادہم پور میں آرمی ہسپتال و ملحقہ علا قوں میں جام وٹریفک سے متعلق دیگر مسائل حل ہو نگے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت پارلیمانی حلقہ کی تعمیر و ترقی کےلئے سنجیدہ ہے ۔یاد رہے کہ ضلع میں پہلے سے ہی دوسرے گرینڈ ہائی وے ہٹ ولیج پروجیکٹ کا کام شروع کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ضلع کٹھوعہ میں اس نوعیت کا پہلا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا ۔مرکزی وزیر مملکت نے کٹھوعہ دہلی شاہراہ پر بولتے ہوئے کہاکہ ریاستی عوامی کی فلاح و بہبود کےلئے ملک کے ایک بڑے پروجیکٹ کے سلسلہ میں تعمیر اتی ایجنسی کو سروے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل 65برسوں میں اس نوعیت کی تعمیر و ترقی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ موصوف نے کہاکہ حالیہ تین برسوں کے دوران کٹھوعہ ادہم پور ،ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں 12بڑے پلوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔اس کے بعد انہوں نے ضلع میں کیندریہ ودیلے کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور ودیگر اعلیٰ آفیسران کے علا وہ بھاجپا کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔