بیجنگ//چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ جمعرات کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کریں گے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بدھ کے روز اس بارے میں اطلاع دی۔ ترجمان نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ "تینوں ممالک کے وزراء افغانستان میں مصالحت کے عمل، سہ فریقی عملی تعاون اور تشددکے خلاف جنگ کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ سہ فریقی مذاکرات کی میکانزم تینوں ممالک کے مابین باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم فورم ہے "۔ترجمان نے کہا کہ امریکی اور ناٹو اتحادی فوجوں کے انخلاء سے افغانستان میں ترقی غیر یقینی بن گئی ہے ۔ انہوں نے آئندہ ہونے والے اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہونے پر چین کے اعتماد کا بھی اظہار کیا۔چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات کی میکانزم 2017 میں چینی فریق کی پہل پر بنائی گئی تھی۔