جموں //چھنی ہمت میںجموں مئیر کی قیادت میں مہلا سوچھ بھارت ابھیان مہم چلائی گئی ۔جموں مئیر چندر موہن گپتا نے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘کے تحت جموں میں نو منتخب کونسلر تبدیلی لانے کیلئے معقول اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سوچھ بھارت ابھیان مہم اس وقت شہری علا قوں کے ساتھ ساتھ دیہی علا قوں میں مرکزی حکومت کی سب سے مقبول اسکیم ہے جس کے چلتے مختلف محکموں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی ماحولیاتی تواز برقرار رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ جلدہی جموں شہر کے مختلف علا قوں میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے گاڑیوں کا بندو بست کروائیں گے تاکہ سڑکوں اور گلیوں میں گندگی جمع نہ ہوسکے ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لفافوں کا استعمال نہ کیا جائے ۔اس موقعہ پر علا قہ سے نو منتخب کونسلر نینا گپتانے کہا کہ انہوں نے چھنی ہمت کی مختلف وارڈو ںمیں نمایاں تبدیلی اور لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی مہم شروع کی ہے ۔اس صفائی مہم میں بلون سنگھ ،ایچ چندر ،پروفیسر بولے ناتھ ،پونم شرما ،پروفیسر وریندر گپتا ،موہن گپتا ،امت گپتا ودیگران موجود تھے ۔