سرینگر// وادی کشمیر میں چلہ کلان کے دوران ابھی تک آگ کی 227وارداتیں پیش آئیں جن میں 87رہائشی مکان ،28دکانیں ،32گائو خانے ،2سکولوں سمیت5سرکاری عمارات ،2مساجد ،2دارالعلوم ،13شاپنگ کمپلیکس اور تجارتی مراکز کے علاوہ 9کار خانے ،5بجلی ٹرانسفارمر اور8چناروں سمیت23درختوں کے علاوہ 22شیڈ خاکستر ہوگئے۔ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران محکمہ فائر سروس کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔آگ کی ان ورداتوں میں درجنوں کنبے متاثر ہوئے اور یخ بستہ سردی میں بے خانماں ہوگئے۔ آتشزدگی کے ان واقعات کے پیچھے انسانی لاپرواہی ، بجلی شارٹ سرکٹ ،گیس کا اخراج اور رات بھرگرمی دینے والے آلات کامسلسل چالو رکھنا ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی ہیڈ کوارٹر سرینگر کے اعداد و شمار کے مطابق21دسمبر2020 کوچلہ کلان کے پہلے دن وادی کے مختلف علاقوں میں آگ کی 9واردتیں پیش آئیں جن میں 2رہائشی مکان ،2دکانیں اور 2شیڈ خاکستر ہوئے جبکہ 22دسمبر کو آگ کی 16وارداتوں میں 4مکان ،2دکانیں ،3شیڈ ،6گائو خانے اور ایک سرکاری عمارت جل گئی ۔23دسمبر کو آگ کی 9وارداتوں میں 3مکانات ،5دکانیں ،2شیڈ اور ایک بجلی ٹرانسفارمر جل گیا ۔24دسمبر کو آگ کی 8واردتیں پیش آئیں جن میں 2مکان ،ایک گاڑی ،ایک سرکاری عمارت ،ایک تجارتی عمارت اور ایک چنار جل گیا جبکہ25دسمبر کو آگ کی 12وارداتوں میں 3مکان ،ایک بینڈ سا مل ،2گائو خانے ،4چھت اور 2چنارجل گئے ۔26دسمبر کو وادی میںآگ کی 9وارداتوں میں 2مکان ،ایک دکان ،ایک گائو خانہ ،ایک شیڈ اور 2چنار جل گئے جبکہ 27دسمبر کو آگ کی 14وارداتوں میں 8رہایشی مکان ،2گائو خانے ،ایک شیڈ اور ایک چنار کے ساتھ ساتھ ایک تجارتی یونٹ بھی خاکستر ہوا ۔28دسمبر کو آگ کی 7وارداتوں میں 2مکان ،ایک شیڈ ،2گائو خانے ،ایک تجارتی کمپلیکس اور ایک بجی ٹرانسفارمر جل گیا جبکہ29دسمبر کو آگ کی 4وارداتیں پیش آئیں جن میں 2مکان ،2دکان اور ایک گائو خانہ جل گیا ۔30دسمبر کو آگ کی 3الگ الگ وارداتوں میں ایک شیڈ ،ایک ٹرانسفارمر اور ایک گاڑی جل گئی جبکہ31دسمبر کو آگ کی 9وارداتیں پیش آئیں جن میں 4مکان ،ایک گائو خانہ ،ایک شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوئے ۔یکم جنوری 2021کو آگ کی 8الگ الگ وارداتوں میں 7رہائشی مکان ،2دکانیں ،5گائو خانے اور ایک سٹور جل گیا جبکہ 2جنوری کو آگ کی 6وارداتوں میں ایک مکان ،ایک دکان ،ایک گائو خانہ کے ساتھ ساتھ ایک مسجد شریف کو شدید نقصان پہنچا ۔3جنوری کو آگ کی نصف درجن وارداتوں میں ایک مکان ،ایک دکان ،ایک شاپنگ کمپلیکس اور چنار اور ایک ٹرانسفارمر جل گیا ۔4جنوری کو 3وارداتیں پیش آئیں جن میں 2رہائشی مکانات جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ۔5جنوری کو 2وارداتوں میںایک مکان اور ایک ہوٹل کے ساتھ ساتھ ایک تجارتی عمارت جل گئی جبکہ6جنوری کو2واردتوں میں ایک مکان اور ایک تعمیراتی ڈھانچہ خاکستر ہوا ۔7جنوری کو6الگ الگ وارداتوں میں 2مکان ،2شیڈ ،ایک دکان اور دارالعلوم کی ایک عمارت جل گئی ۔8جنوری کو 8الگ الگ وارداتوں میں 2مکان ،ایک شیڈ ،2دکانیں اور ایک ٹرانسفارمر جل گیا ۔ 9جنوری کو اگرچہ آگ کی کوئی واردات پیش نہیں آئی تاہم 10دسمبر کو وادی کے مختلف علاقوں میں آگ کی 5وارداتوں میں2مکان ،ایک دکان ،ایک کچن ،ایک گائو خانہ اور ایک سکول عمارت خاکستر ہوئے ۔11جنوری کو5وارداتیں پیش آئیں جن میں ایک مکان ،ایک شیڈ ،ایک گائو خانہ اور ایک سرکاری عمارت نذر آتش ہوئی ۔12جنوری کو 2وارداتوں میں ایک شیڈ اور ایک کارخانہ جل گیا جبکہ13جنوری کو 5الگ الگ وارداتوں میں 3مکان،2گائو خانے اور ایک پولٹری فارم جل گئے ۔14جنوری کو آگ کی4وارداتوں میں ایک مکان ،ایک شیڈ اور بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے جبکہ15جنوری کو5وارداتوں میں 4مکان اور ایک گائو خانہ جل گیا ۔16جنوری کو 9وارداتوں میں 2مکان ،ایک گودام ،ایک دکان ،2گائو خانے ،3 تجارتی عمارتیں اور ایک چنار خاکستر ہوا جبکہ17جنوری کو نصف درجن وارداتوں میں 9مکان ،ایک دکان اور ایک ٹرانسفارمرجل گئے ۔18جنوری کو 9وارداتوں میں 2مکان ،ایک شیڈ ،ایک دکان ،2گائو خانے اور ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک جوائنری مل کونقصان پہنچا جبکہ19جنوری کو 3واقعات میں ایک مکان اور 3دکانیں جل گئیں ۔20جنوری کو 5واوعات پیش آئے جن میں ایک مسجد شریف ،ایک گاڑی اور 15درخت جل گئے جبکہ21جنوری کو11الگ الگ وارداتوں میں 7مکان ،2 شاپنگ کمپلیکس ،2گائو خانے اور دارالعلوم ،ایک سکول اور ایک صنعتی یونٹ جل گئے ۔22جنوری کو 5وارداتوں میں 4مکان اور ایک تجارتی کمپلیکس جل گئے جبکہ23جنوری کو 7وارداتیں پیش آئیں جن میں 2مکان ،ایک دکان اور ایک جوائنری مل تباہ ہوگئی ۔24جنوری کو 5وارداتیں پیش آئیں جن میں دکان ،ایک کاٹن انڈسٹری اورایک گائو خانہ کے ساتھ ساتھ محکمہ پی ڈی ڈی کا ورک شاپ خاکستر ہوا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمدنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موسم سرما کے دوران لوگ شدید سردی سے بچنے کے لیے گرمی دینے والے آلات کا استعمال کرتے ہیں جس دوران کوتاہی سے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی زیادہ تر وجوہات شارٹ سرکٹ ،گیس کا اخراج اور رات بھرگرمی دینے والے آلات کامسلسل چالو رکھنا ہے ۔