شوپیان//جموں بس اسٹینڈ میں 14 فروری کو بر آمد ہوئے آئی ای ڈی کے سلسلے میں پولیس نے عسکری تنظیم البدر سے وابستہ بالائے زمین کارکن کو گرفتار کر لیا ۔شوپیان میں شبانہ کریک ڈائون کی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے پہلگام جنگلات میں جنگجوئوںکی کمین گاہ کو تباہ کرکے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ سے جنگجوئوں کے معاون کارکن راہ حسین بٹ ولد عبد الرشید بٹ ساکنہ بٹہ باغ نہامہ پلوامہ کو پولیس نے جموں میں 14فروری کو سہیل احمد نامی نوجوان سے بر آمد شدہ آئی ای ڈی مواد کیس کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق راہ حسین عسکری تنظیم البدر کے کیلئے بالائے زمین کارکن کے بطور کام کر رہا تھا اور انہوں نے جموںمیں آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بند کر دی تھی ۔اس دوران چتراگام زینہ پورہ کا اتوار کی شام فسٹ آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا اور بسی کی ناکہ بندی کردی۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران چتراگام کا چوتھی بار محاسرہ کیا گیا ہے۔اتوار کی شام بستی کے ارد گرد روشنیاں نصب کرلی ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی کارورائی کے دوران حمل پہلگام کے جنگلات میں جنگجوئوںکی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں تلاشی کارورائی عمل میںلائی جس دوران کمین گاہ کو تباہ کیا گیا اور وہاں سے تین AK-56رائفلیں ، دو چینی ساخت کے پستول ، دو چینی گرینیڈ ، ایک ٹلسکوپ ، چھ اے کے میگزین اور دیگر ساز و سامان بر آمد کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔