ایجنسیز
واشنگٹن//چاند کے چاروں سمت کامیاب چکر لگانے کے بعد اورین خلائی جہاز زمین کی طرف واپس آ رہا ہے۔ ابھی تک تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن اس میں موجود 23 ملین ڈالر (تقریباً 192 کروڑ روپے) کا ٹوائلٹ اچانک خراب ہو گیا۔ پیشاب کو خلا میں ہی پھینکنے والے نظام نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا خیال ہے کہ یورین سسٹم میں کیمیائی رد عمل کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ غلاظت نکالنے والا الگ نظام ٹھیک ٹھاک کام کر رہا ہے۔خلاباز کرسٹینا کوچ نے کہا کہ یونیورسل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے جلتے ہوئے ہیٹر جیسی بدبو آرہی ہے۔ فلائٹ ڈائریکٹر رک ہینفلنگ نے بتایا کہ ٹوائلٹ اب بھی کام کر رہا ہے، لیکن مسئلہ گندے پانی کے ٹینک کو خالی کرنے کا ہے۔