جموں//نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفےٰ کمال نے کہاکہ ریاستی پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کی گذشتہ چاربرسوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کارکردگی صفرہے۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹرمصطفےٰ کمال نے ضلع کٹھوعہ کی تحصیل مڑین میں نواداراندار گاﺅں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران سینئرنائب صدر نیشنل کانفرنس رتن لال گپتا، شریک چیئرمین اوبی سی سیل عبدالغنی تیلی، صوبائی سیکریٹری پردیپ بالی اور ان کے صلاحکار محمدفاروق مغل بھی تھے۔ڈاکٹرمصطفےٰ کمال نے کہاکہ گذشتہ چاربرسوں کے دوران پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت نے بجلی اورپانی کے سیکٹروںمیں سدھارلانے کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت نے دکھاوے کےلئے بہت سے کام دکھائے ہیں جن کازمینی سطح پرکوئی وجودہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک حکومت نے تعلیم اورروزگارکےلئے کوئی ریزرویشن نہیں دی ہے بلکہ اس کے برعکس لوگوں کومشکلات میں ڈال کرپریشان کیاجارہاہے۔دورے کے دوران مصطفےٰ کمال نے گولہ باری کے نتیجے میں ہوئے نقصانات کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے اپنے دوراقتدارمیں موبائل سکولوں کاقیام عمل میں لایاتھا لیکن موجودہ حکومت نے اس عمل کوآگے بڑھانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ آج بھی لوگ راشن کارڈوں سے محروم ہے جوکہ باعث تشویش بات ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد شیخ محمدعبداللہ نے گوجربکروال مشاورتی بورڈ قائم کیاتھاتاکہ پسماندہ طبقوں کی بہودہو۔انہوں نے کہاکہ آج کے وقت میں پسماندہ طبقے کویکسرنظرانداز کیاگیاہے۔کمال نے کٹھوعہ معصوم بچی آصفہ عصمت دری اورقتل معاملے کے ملزمان کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے بی جے پی کے قانون سازوں کی خاموشی پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے ملزمان کومثالی سزادینے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ترنگے جھنڈے کی توہین کرنے کا بھی انتظامیہ کوجواب دیناچاہیئے۔