جموں//بھارتیہ جنتاپارٹی اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کوہدف تنقیدبناتے ہوئے کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندرشرمانے کہاکہ دونوں جماعتیں اتحادکے سلسلے میں کنفیوژن کاشکارہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اورموجودہ بحرانی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی کااتحادمحض اقتدارکے لئے اورآل پارٹی میٹنگ کے دوران یک طرف سیزفائر کرنے کے معاملے میں دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کے لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ پی ڈی پی اوربی جے پی دونوں مخالف سمتوں میں چل رہی ہیں جس کانقصان عوام کوہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت عوام کوبیوقوف بنانے میں مصروف ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کیاریاست کے موجودہ حالات میں پی ڈی پی۔بی جے پی کااتحاد برقراررکھنے کاکوئی اخلاقی جوازبنتاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اقتدارمیں رہنے کاحق اخلاقی طورپرکھوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل اورامنگوں پرکھرااترنے میں ناکام ہونے سے عوام پریشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے 9 مئی کووزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آل پارٹی میٹنگ میں نئی دہلی سے کہاتھاکہ وہ رمضان اورامرناتھ یاتراکے دوران سیزفائرکااعلان کیااوردوسرے ہی دن اتحادی جماعت پی ڈی پی نے وزیراعلیٰ کی تجویزکوٹھکرادیا جس سے ظاہرہوتاہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اوراوردکھانے کے اورہیں۔