جموں//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے کہا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کو وافر پینے کے پانی کو فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں جدید طرز کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے کئی اقدامات اُٹھائے گئے ہیںاور پی ایچ ای سیکٹر کے تحت معقول رقومات بھی دستیاب ہیں۔وزیر آر ایس پورہ میں چکروئی گائوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔انہوںنے کہا کہ حکومت سماج کے تمام کمزور طبقوں کی بہبودی یقینی بنانے کی بھی وعدہ بند ہے۔اُنہوںنے کہا کہ کئی ویلفیئر سینٹر اور ریاستی حکومت کی سکیمیں جن میں فلیگ شپ پروگرام بھی شامل ہے کو ریاست میںشروع کیا گیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سکیموں پر بنیادی سطح پر عمل کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر ان سکیموں کے فوائد سے مستفید ہوں ۔ریاست میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلان پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جمہوری طریقے پر لوگوں کے نمائندوں کا چنائو تبھی ممکن ہے جب عوام الناس حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ پنچایتوں کو اختیارات منتقل کئے جائے ۔ممبر پارلیمنٹ جگل کشور نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور حکومت کی حصولیابیوں کو پرروشنی ڈالی۔ ایم ایل سی وکرم رندھاوا نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔