بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کالے بن نارواو علاقہ میں پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔انہوں کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار یہ معاملہ جل شکتی محکمہ کے افسران کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے لوگ ندی نالوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مقامی آبادی کوطویل مسافت طے کرکے پانی حاصل کرنا پڑ تا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔