غلام نبی رینہ
کنگن // صحت افزا مقام سونمرگ کے ٹرک یارڈ کے نزدیک سڑک پر لاکھوں روپے سے نصب کی گئی سٹریٹ لایٹ گذشتہ دو ماہ سے بیکار پڑی ہے جس کے باعث رات کے دوران ڈرائیور اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سرینگر لداخ شاہراہ سفر کررہے ڈرائیور،دوکانداروں اور عام لوگوں نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ سال بھی یہ لائٹ بیکار ہوگئی تھی اورپھر اس کی فوری طور پر مرمت کرکے چالو کی گئی تھی۔انہوںنے بتایا کہ اگرچہ امسال دو ماہ سے لائیٹ بیکار پڑی ہے اور رات کے دوران یہاں سے جنگلی جانوربھی نمودار ہوتے ہیں۔ انہوں نے سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا کہ لائیٹ کی مرمت کی جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ اب امرناتھ یاترا بھی شروع ہورہی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر رات کے دوران بھی گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔