ادہم پور//پینگلا ماتا یاتریوں کیلئے ادھی شکتی سیوا سنستھا نے ایک روزہ چھڑی مبارک یاتراکااہتمام کیاجس میں بھاری تعدادمیں عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ چھڑی مبارک کو ادہم پورمندرسے ایم ایل اے ادہم پور پون کمارگپتانے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔پینگلاماتاکامندر تحصیل رام نگرکے پنجرگائوں میں واقع ہے جہاں پرپہنچ کرعقیدت مندوں نے ماتاکاآشیروادحاصل کیا۔اس دوران عقیدت مندبھیجن گارہے تھے۔ادھی شکتی سیوک سنستھاادہم پور نے اکھنڈجیوتی ،پانڈومندری سے لی اورگپھامیں پہنچائی ۔اس موقعہ پر صدرادی شکتی سیوا سنستھاادہم پوراشوک گپتا بھی موجودتھے۔اس سلسلے میں سنستھاکی جانب سے شردھالوئوں کیلئے مفت بسوں اورلنگرکابھی اہتمام کیاتھا۔سنستھاکے عہدیداران کے علاوہ دیگرمعززشہری بشمول سابق سرپنچ ملکھ راج گپتا، چیئرمین بابا پورن ناتھ جی ، نائب صدراجے گڈاخزانچی، مانک شاہ، انکوش گپتابھی موجودتھے۔