بانہال // پیر پنجال ادبی فورم بانہال کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر غلام نبی میر عرف ظاہر بانہالی کی ایک کتاب اور پیر پنچال ادبی فورم بانہال کے رسالہ آبشار کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر وقار گیری سب ڈویڑنل مجسٹریٹ رامسو مہمان خصوصی کے طور مدعو تھے جبکہ سابق پرنسپل اور عبدالرحیم اعما فائونڈیشن کے سرپرست محمد اقبال خان ، مشہور شاعر اورادیب محمد ایوب صابر ، فردوس شاہ ،، محمود گامی کلچرل فورم ڈورو شاہ آباد اور سماجی کارکنوں منظور کامگار ایوان صدارت میں موجود تھے ۔اس موقع پر بہار احمد بہار ، عبدالوحید میر اور ظاہر بانہالی نے اپنے افسانے پڑھکر سنائے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔