سرینگر//مدرسہ عبداللہ ابن مسعود لڑی پہلگام میں سنیچر کو سالانہ دستاربندی کی تقریب مفتی عبدالرشید مہتمم دارالعلوم بلالیہ لالبازارکی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر کئی علماءنے فضیلت قرآن اورروزوں کی مناسبت سے خطاب کیا اور عوام سے تاکید کی کہ وہ رمضان المبارک کے متبرک ایام میں دورانِ تراویح مکمل قرآن سنیں۔تقریب سے انجمن صدائے حق کے صدر مفتی شبیر احمد قاسمی،امیرانجمن علماءوائمہ مساجدجموں وکشمیر حافظ عبد الرحمان اشرفی (دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ)،مفتی حسین احمد مظاہری ،مفتی محمد قاسم قاسمی،مولانا قاری شعیب ،مولانا محمد شفیع ترالی ناظم دارالعلوم نورالقران سنگم،مفتی مبارک احمدوغیرہ نے خطاب کیااورمدرسہ ھذا کے مہتمم قاری محمد شفیع بلالی نے اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ادھر دارالعلوم مجددالف ثانی ڈڈومڑہامہ سنگم میں مدرسہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک اجلاس زیر صدارت مولانا محمد یعقوب رشیدی مہتمم جامعہ عربیہ اشرف العلوم حیدرپورہ منعقد ہوا ۔اس موقع پر علماءنے روزوں کی فضیلت پرروشنی ڈالی۔