راجوری //راجوری ضلع کے کالا کوٹ سب ڈویژن میں پُر اسرار طور پر لگی آگ کی وجہ سے ایک کار خاکستر ہو گئی ۔پولیس نے بتایا کہ کالاکو ٹ سب ڈویژن میں مہاری گائوں سے سب ڈویژن ہیڈ کورٹر کی جانب جارہی تھی تاہم بس سٹینڈ کے نزدیک اس میں مشکوک طریقہ سے آگ لگ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ کار زیر نمبر JK11-2627آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تاہم خبر ملتے ہی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام مسافر بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔