پونچھ//پونچھ ضلع میں گستاخ ٹی وی اینکرروہت سردانہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں پونچھ یوتھ کی جانب سے زور داراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکت کررہے نوجوانوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، ام المومنین حضرت عائشہ اور جناب مریمؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی روہت سردانہ کی گرفتاری عمل میں لائے ۔انہوںنے روہت سردانہ کے خلاف نعرے لگا کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر پرویز احمد آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان ان مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد گستاخ روہت سردانہ کی گرفتاری نہ کی گئی تو پورے ملک کے حالات اثر انداز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکزی حکومت پر دباﺅ بنا کر روہت سردانہ کو گرفتار کروائیں وگرنہ ریاست میں خراب حالات کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔