پونچھ//ضلع پونچھ کے صدر مقام سے کچھ ہی کلو میٹر دور دلیرا کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تقریبا 17 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سرنکوٹ سے پونچھ آتے ہوئے مخالف سمیت سے آرہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے فوری بعد پولیس اور محکمہ صحت کا عملہ موقع پر پہنچا۔مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شامل ہوتے ہوئے زخمیوں کو پونچھ ہسپتال منتقل کیا ۔بس ڈرائیور جوشدید طور سے زخمی ہوگیا تھا ضلع ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد اس کو بہتر علاج کے لئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ حادثے میں ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت آزاد احمد ولدغلام محمد ساکن دھندک عمر چھبیس سال، ناصر حسین ولد فقیر محمد ساکن دلیرا بھینچ عمر پچپن سال،محمد اسلم ولدمحمد حسین ساکن نابنا عمر تریسٹھ سال،ناصر احمد ولد شکیل احمد ساکن دھندک عمر انیس سال،محمد فریدولد محی الدین عمر پچپن سال، روبینہ بیوہ محمد ریاض ساکن دلیرا عمر تیس سال، محمد عمر ولد اقبال میر ساکن سرنکوٹ عمر اکیس سال، محمد مشتاق ولد محمد بہادر ساکن ملہان عمر سینتیس،عبد الخالق ولد میاں ساکن ملہان عمر تیس سال،رشیدہ بی بیوہ علی محمد ساکن منڈی سخیاںان عمر تیس سال، شریفہ بیگم بیوہ علی محمد ساکن منڈی سخیاں عمر تیس سال،روبینہ کوثر دختر محمد رفیع ساکن سرنکوٹ عمر بائیس سال، سردیپ انسل ولد تیرت چندر ساکن اودھم پور عمر پچیس سال، سکینہ بیگم دختر طاہر مشتاق ساکن سرنکوٹ عمر تیس سال، شلینہ بیگم بیوہ محمد عارف ساکن سرنکوٹ عمر بیس سال، زاہدہ کوثر دختر مشتاق احمد ساکن سرنکوٹ عمر پچیس سال،روبینہ کوثر بیوہ محمد ریاض ساکن دلیرا عمر تیس سال کے طور پر کی گئی ہے۔میڈیکل سپر نا ٹینڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور سبھی خطرے سے باہر ہیں۔