پونچھ // ضلع پونچھ میںبدھوار کووڈ 19 کے94 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شخص کی کوڈ19کی وجہ سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔نوڈل آفسر کوڈ 19ضلع پونچھ زمود احمد کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق ضلع پونچھ میں94 نئے مثبت معاملات میں15حویلی کے،21منڈی کے ،27 سرنکوٹ کے اور 31مینڈھر کے افراد شامل ہیں ۔اس دوران 15افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھرو روانہ ہوئے۔ ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر1015 پہنچ گئی ہے ۔نوڈل افسر کوڈ 19زموداحمد نے جانکاری دیتے ہوئے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔