پونچھ //کلچرل اکیڈمی کی طرف سے پونچھ میں نعتیہ مشاعرہ منعقد کیاگیا جس دوران مقامی شعراء نے اپنااپنا کلام پیش کیا۔یہ پروگرام علامہ انور شاہ کشمیری اکیڈمی میں منعقد ہوا ۔اس موقعہ پر شعراء نے اپناکلام پیش کیاجن کو بے حد سراہاگیا۔نعتیہ مشاعرے میں حصہ لینے والے شعراء میں امتیاز نسیم ہاشمی ،ایاز سیف ، امجد علی بابر، ڈاکٹر مجاہد مغل ،شبیہ الحسن ، اکبر علی بانڈے ، شاہد رضا نور،محمد نور ، نذیر بھٹی، ریاض صابر، محمد اعظم، احتشام بٹ ،محمد حنیف ،نذیر بھٹی قابل ذکر ہیں۔قبل ازیں کلچرر افسر راجوری پونچھ پرویز اختر نے کہا کہ ان کی کوشش رہتی کہ اس طرح کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہر خاص و عام اس میں شریک ہوسکے۔اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر شیخ آزاد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شبیہ الحسن قیصر نے انجام دیئے ۔مشاعرے کا آغاز حفیظ الرحمن صفدرکی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔