پونچھ// پونچھ کے شام لال ہاکی کلب اور پاور ہاؤس ہاکی کلب نے باہمی اشتراک سے سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ہاکی کوچز اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے اولمپک کھیلوں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اولمپک ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس روز کھیلوں کی تنظیمیں جسمانی ورزش کے فوائد کو فروغ دیتی ہیں ، متاثر کن لوگ بھی ان کی پسند کے کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔انھوں نے آنے والے ٹوکیو اولمپک 2021 میں شرکت کرنے والے انڈیا مینز اور ویمنز ہاکی ٹیم اور دیگر ہندوستانی ایتھلیٹ کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نیردوش کمار منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ ، مشتاق احمد باکسنگ کوچ ، سوراب شرما پی ای ایم ، پرویز ملک آفریدی چیئرمین ای ایچ ایس اے ایس فاؤنڈیشن پونچھ ، سنیل رائنا ، رشیف شرما سینئر ہاکی پلیئرزپون کمار اور نوجوت سنگھ این آئی ایس ہاکی کوچ نے خطاب کیا۔