پونچھ//ضلع پونچھ میں کورونا کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے پانچویں روز بھی جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ضلع بھر میں پانچویں روز کورونا کرفیو پر لوگوں نے پابندی سے عمل کیا جس کی وجہ سے بازار سنسان پڑے رہے اور کاروباری ادارے بھی مکمل طور سے بند رہے۔اس دوران صبح سات بجے سے گیاراں بجے تک قصبہ پونچھ کے لوگوں کو ضروری اشیاء سبزی، پھل، دودھ اور گوشت فراہم کرنے کے لئے کچھ دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئے باقی سارا دن پولیس کی گاڑیاں کے علاوہ ٹراسپورٹ بند رہا اور عام زندگی متاثر رہی۔قصبہ میں کورونا کرفیو کے نفاذ میں لوگوں کو سختی سے عمل کرنے ہدایات جاری کی جاتی رہیں۔کورونا کرفیو کے سبب ضلع کی اہم شاہراوں پر بندشیں عائد کرکے مکمل طور پر کرفیو پر عمل درآمد کیا گیا جبکہ ایمبولینس اور ایمرجنسی کی صورت میں گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سخت اقدام اٹھائے گئے۔اس دوران ایس پی پونچھ خالد امین کی زیر نگرانی پورے شہر میں جگہ جگہ ناکے لگائے گئے تھے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ایس پی خالد امین نے کہا کہ پونچھ قصبہ کے لوگوں کو دوھ، سبزی، پھل ، گوشت فراہم کرنے کے لئے صبح تین گھنٹے کی چھوٹ دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لاک ڈون لوگون کی حفاظت کے لئے لگایا گیا ۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاشے اٹھانے کے باوجود لوگ ابھی بھی احتیاط نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کی نماز گھروں کے انندر ہی پڑھیں۔