پونچھ// پونچھ حد متارکہ پر چند ہفتوں کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر ہند وپاک افواج میں گولیوں کا تبادلہ ہواہے ۔ذرائع کے مطابق کھڑی کرماڑہ سیکٹر میں حد متارکہ پر اتوار کو صبح گیارہ بجے پاکستانی افواج کی جانب سے گولہ باری شروع کی گئی جو کافی دیر تک جاری رہی جس کے رد عمل میںہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی چوکیوںکو نشانہ بنایا ۔یہ سلسلہ دوپہر بارہ بجے تک جاری رہا جس سے اگرچہ کوئی جانی نقصان تو نہیں ہواالبتہ لوگوں میں خوف وہراس پید اہوگیا اور وہ ڈر کے مارے اپنے گھروںسے بھی باہر نہیں نکلے ۔