پونچھ //جموں وکشمیر پولیس جہاں پونچھ میں لاک ڈاون کے نفاذ میں جی جان سے کوشش کر رہی ہے وہی ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر پولیس افسران کی ایک ٹیم نے بیرون ریاست کے مزدوروں کی نشاندہی کر کے ان میں راشن کٹس اور دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کرنے کو سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ پونچھ ضلع میں کووڈ کے اس مشکل وقت میں غریب کنبوں کو کچھ حد تک راحت مل سکے۔ پولیس اہلکاروں اور افسران کی ایک ٹیم نے پو نچھ کے شیر کشمیر پل کے قریب اور دیگر مقامات پر جونپڑیوں میںرہنے والے غریبوں میں راشن و دیگر ساز و سامان کے پیکٹ تقسیم کئے۔رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنے والے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں غریب کنبہ کے افراد راشن ودیگر سہولیات کیلئے رجوع کر سکتے ہیں۔اس دوران پونچھ کے معززین نے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی ہے۔