سوپور//پھگوارہ پنجاب میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں گاڑی کی ٹکر سے سوپور کاٹرک ڈرائیورہلاک ہوگیا۔ 38سالہ عبدالحمید شالہ ولد محمد رمضان ساکن آرمپورہ سوپور کو گزشتہ رات ایک نامعلوم گاڑی نے اُس وقت ٹکر ماردی جب وہ سگریٹ خریدنے کیلئے سڑک پار کررہا تھا۔ خون میں لت پت عبدالحمید کو ٹکر مارنے والے گاڑی کے ڈرائیور نے اُسے نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ عبدالحمید کی موت کے بعد ڈرائیور ہسپتال سے فرار ہوگیا۔ عبدالحمید شالہ چند دن قبل ہی پنجاب گیا تھا جہاں سے وہ ٹرک میں بھرے کیلوں کو لے کرگھر لوٹ رہا تھا۔ اس دوران پھگوارہ پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔