بس بجلی کھمبے سے ٹکرائی 4بی ایس ایف اہلکار زخمی
سرینگر//ضلع پلوامہ کے واسورہ گائوں میں کل شام ایک دلخزاش حادثہ میں 45 سالہ دلشادہ نامی خاتون بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ادھرضلع کولگام کے ونپوہ علاقے میں پیر کو بارڈر سکیورٹی فورس کی ایک بس سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں فورس کے چار اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔حادثہ گاسی پورہ، ونپوہ میں اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK02DR-8118 والی بی ایس ایف کی بس اچانک بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار چار اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔