جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے20واں دِن 2,403مسافروں کو لے کرسنیچر کو 18 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔593مسافروں کو لیکر 6 پروازیں جموں اور 1,810مسافروں کو لے کر11 پروازیں سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا۔ادھرسرکاری اعداد و شما ر کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے41,208درماندہ مسافروں کو لے کر براستہ لکھن پور 94,069افراد کو حکومت نے 52 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشوں پر خیرمقدم کیا ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 52 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,35,277شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔
شرمک ریل گاڑی سے 1,106 مسافر بہار روانہ
جموں//جموںوکشمیر میں درماندہ بیرون مائیگرنٹ کامگاروں کی انخلاء کے طور پرسنیچر کو 1,106 مسافروں کو لے کر شرمک خصوصی ریل گاڑی کٹرا سے بہار کے لئے روانہ ہوئی۔کٹرا سے بہار کے لئے کووڈ۔19کے متعلق تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر بہار کے لئے روانہ ہوئی۔