سانبہ//پرنسپل پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ( پی ٹی ٹی آئی) ایس ایس پی اشوک کمار نے جمعرات کے روز نو ترقی شدہ افسرایس آئی سنجے کمار رینہ کو نئی رینک پہنائی جنھیں ترقی دیکر انسپکٹر بنایا گیا ہے۔پی ٹی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں پرنسپل نے افسر اور انکے اہل خانہ کو ترقی کی مبارک باد دی اور انہیں مستقبل میں اسی جذبہ اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نیکہا کہ ترقی پانے والے افسر نے ہمیشہ سے ہی اعلیٰ ذمہ واری اورتن دہی کا مظاہرہ کیا ہے ،جنھوں نے اپنے قانونی فرائض انجام دیتے ہوئے تن دہی سے کام کیا ہے۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، کرن جیت سنگھ ،اجے پنجابی، اشوک سنگھ ،پراسکیوٹنگ افسر ہیمانشو سنیل مہاجن، انسپکٹر انیل ساگر، نیرج کمار، چرنجیت سنگھ، منوج کمار، انسپکٹر رویندر سنگھ بھی موجود تھے۔