سرینگر//ٹائیگور ہال سرینگر میں جموں کشمیر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک تعلیمی کانفرنس میں بارہویں جماعت دو طالبات کی تصنیف کردہ دو الگ الگ کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔ پروفیسر قیوم حسین ، وی سی کلسٹر یونیورسٹی اور دیگر معززین نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر (پی ایس اے جے کے،کے زیر اہتمام تعلیم کے حوالے سے ایک کانفرنس کے دوران دو نوجوان طلباکی تصنیف کردہ دو کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی۔ ریلیز ہونے والی پہلی کتاب نرسری ریمز جو ڈی پی ایس سرینگر کی 12 ویں جماعت کی طالبہ توبہ نقیب نے تحریرک کی ہے ۔اس موقع پر لائٹ ہاو س پبلک سکول ویلگام کی طالبہ اور ڈولی پورہ کی سائرہ رشید کی تصنیف کردہ ایک اور کتاب پیس ان ایگنوائے بھی اس موقع پر جاری کی گئی۔منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر نے طلباکی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ نوجوان مصنفین مختلف موضوعات پر لکھنے کے لیے آگے آتے ہیں اور اس طرح ادب کو تقویت بخشتے ہیں۔یہ کتابیں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کے زیر اہتمام معیاری تعلیم اور اکیسویں صدی کے چیلنجزکے عنوان سے ایک کانفرنس کے موقع پر جاری کی گئیں۔