تھنہ منڈی //شاہدرہ شریف کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر شاہدرہ شریف کے ملازمین ڈیوٹی کے پابند نہیں جس کے نتیجہ میں انہیں طبی خدمات میسر نہیںہورہیں اور نظام درہم برہم ہے۔انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹرسے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا،محکمہ صحت نے اکثر ملازمین اٹیچ منٹ پر تعینات رکھے ہیں جبکہ باقی ماندہ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملازمین کی لاپرواہی سے انہیں علاج کی سہولت نہیں ملتی۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نیہا رینہ نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر شاہدرہ شریف کے اکثر ملازم اٹیچ ہیں تاہم وہ اس سلسلے میں بلاک میڈیکل افسر درہال سے بات کریں گی ۔وہیں چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹرسریش کمار نے کہا کہ زونل آفیسر تھنہ منڈی ڈاکٹر غلا م احمد کو تحقیقات کے لئے روانہ کیاجائے گاجس کے بعد کارروائی ہوگی۔