سرینگر// پبلک سروس کمیشن نے11 جولائی کو منعقد ہونے والے مشترکہ تقابلی امتحانات کے ابتدائی مرحلے کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن نے منگل کو یہ امتحانات جموں کشمیر میں کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے موخر کئے۔ پبلک سروس کمیشن کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ونے سموترا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’ کورونا وائرس کے نتیجے میں مشترکہ تقابلی(ابتدائی) امتحانات2021 جو11جولائی کو لئے جانے والے تھے، اب24اکتوبر کو لئے جائیں گے۔